اہم خبریں

وزیر مملکت برائے تخفیف غربت وسماجی تحفظ فیصل کریم کنڈی ڈبلیو ایس ایس سی کے احتجاجی دھرنا میں پہنچ گئے

ڈیرہ اسماعیل خان (اے بی این نیوز     )پانچ ماہ سے تنخواہوں سے محروم واسا کے احتجاجی ملازمین کی داد رسی کے لیئے وزیر مملکت برائے تخفیف غربت وسماجی تحفظ فیصل کریم کنڈی ڈبلیو ایس ایس سی کے احتجاجی دھرنے میں پہنچ گئے۔ انہوں نے احتجاجی ملازمین کے راہنماو¿ں سے انکے مسائل سنے اور انکی مشکلات کے حل نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کے بعد واسا کے ملازمین کا کیس میں صوبائی حکومت اور گورنر خیبر پختونخوا تک پہنچاو¿ں گا۔ انہوں نے کہا کہ احتجاجی ملازمین پیپلز پارٹی کے ووٹرز نہیں ان میں تحریک انصاف،مسلم لیگ، جمعیت علمائے اسلام اور دیگر پارٹیوں کے ووٹرز اور سپورٹر شامل ہیں مگر میں بطور ڈیرہ وال سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکر آپ کے پاس آیا ہوں اور گورنر خیبر پختونخواہ ، وزیر اعلیٰ، وزیر بلدیات اور دیگر ذمہ دار حکام سے رابطہ کرکے آپ کی ہرممکن داد رسی کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں