کراچی ( اے بی این نیوز )میئر کراچی کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کراچی سے منتخب ہونے والے متعدد چیئرمینز نے جماعت اسلامی کے میئر کے امیدوار حافظ نعیم الرحمان کو ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے منتخب چئیرمینز نے حافظ نعیم الرحمان کو ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔مئیر منتخب کرنے کے لیے 184 ووٹ درکار ہوں گے، پیپلز پارٹی کے 155، جماعت اسلامی کے 130 اور پی ٹی آئی کے 62 نمائندے ہیں۔جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے 192 ووٹ ہیں، پی ٹی آئی کے 42 ووٹ نکال دیے جائیں تو 150 ووٹ رہ جائیں گے۔مسلم لیگ (ن) اور دیگر کے 18 ووٹ ہیں، پیپلز پارٹی کو 173 ووٹ مل سکتے ہیں۔پیپلز پارٹی کو پی ٹی آئی چئیرمین کے بائیکاٹ پر واضح اکثریت ملنے کا امکان ہے۔پی ٹی آئی کے منتخب چیئرمین فردوس شمیم نقوی، عمر دراز اور وحید جیل میں ہیں۔















