اہم خبریں

کرنسی کی گراوٹ معیشت کو بگاڑنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے،اسحاق ڈار

اسلام آباد (اے بی این نیوز   )کرنسی کی گراوٹ معیشت کو بگاڑنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے،بہت سے لوگ اس بات کو نہیں سمجھتے،میرا بزنس اور چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کا تجربہ رہا ہے،میرا فسکل ڈسپلن پر یقین ہے،ڈسپلن کے بغیر معیشت نہیں چلتی،اگر 5 سال پہلے میری بات مان لی جاتی تو یہ صورتحال نہ ہوتی،آئی کیپ کی جانب سے پوسٹ بجٹ کانفرس کا انعقاد وزیر خزانہ اسحاق ڈارنےخطاب کرتے ہو ئے کہا کہ پاکستان کو اس صورتحال سے کوئی اکیلے نہیں نکال سکتا،پاکستان کی ساکھ کو متاثر کیا گیا،یقین دہانیاں کروا کر عمل نہیں کیا گیا،اس وقت عالمی صورتحال میں بھی بلاکس بنے ہیں،مگر میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان اس مشکل صورتحال سے اب بھی نکل سکتا ہے،ہمیں پاکستان کو دوبارہ مشکلات سے نکالنا ہو گا،میرے لیے ذاتی طور پر یہ ساتواں بجٹ تھااس بار بھی مختلف ایریاز پر فوکس کیا گیاپوسٹ بجٹ تجاویز کا خیر مقدم کروں گایہاں بزنس کمیونٹی اور معیشت کو سمجھنے والے لوگ بیٹھے ہیں ماضی قریب میں معاشی طور پر حالات ساز گار نہیں رہے،ہمارے پچھلے دور میں ملک معاشی طور پر ترقی کر رہا تھا2030 میں پاکستان کے جی 20 ممالک میں شامل ہونے کی باتیں ہو رہی تھیں۔کئی عالمی اداروں کے سربراہان نے پاکستان کا دورہ کیا تھا،وہ ایک مشترکہ کوشش تھی،ملک دوبارہ مشکل صورتحال سے دوچار ہے۔

متعلقہ خبریں