اہم خبریں

66ہزار 847 پاکستانی عازمینِ حج سعودی عرب میں پہنچ گئے

اسلام آ باد(اے بی این نیوز)66ہزار 847 پاکستانی عازمینِ حج سعودی عرب میں پہنچ گئے،58 ہزار سرکاری حج سکیم جبکہ 8 ہزار 8 سو پرائیویٹ عازمینِ حج سعودی عرب میں موجود ہیں،آج 10 حج پروازوں سے مزید 3 ہزار 44 سرکاری عازمینِ حج مکہ مکرمہ پہنچیں گے،سرکاری و نجی عازمینِ حج کی سعودی عرب آمد کیلئے فلائٹ آپریشن 21 جون تک جاری رہے گا ،304 پاکستانی ڈاکٹرز اور طبی عملہ پر مشتمل حج میڈیکل مشن عازمینِ حج کو طبی سہولیات فراہم کر رہا ہے،ترجمان مذہبی امور کے مطابقمکہ اور مدینہ میں مرکزی ہسپتال، 9 ڈسپنسریوں اور فرسٹ ایڈ ٹیموں کے ذریعے طبی سہولیات کی فراہمی جاری ،گمشدگی و بازیابی، مانیٹرنگ، حرم گائیڈز، کال سینٹر، مدینہ روانگی ، اکاونٹس ، وہیل چیئرز کے شعبہ جات مصروف عمل ہیں ،126 حج گروپ آرگنائزرز کی مانیٹرنگ مکمل، 13شکایات کا ازالہ ، 4 کمیٹی کے سپرد کر دی گئیں،25 ہزار عازمینِ حج کی مسجد نبوی ﷺ میں ریاض الجنہ کی زیارت مکمل ہو چکی،حرم گائیڈز نے 51 ہزار سے زائد عازمینِ حج کو درست راستہ کی سمت رہنمائی کی،عازمینِ حج کی رہائش گاہوں پر سعود ی پوسٹ کے ذریعے قربانی کوپن کی فراہمی کا آغاز کر دیا گیا۔

متعلقہ خبریں