اہم خبریں

9 مقدمات میں سابق وزیر اعظم کی عبوری ضمانت منظور

اسلام آباد (اے بی این نیوز   )ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے دفعہ144کی خلاف ورزی، احتجاج اور توڑپھوڑ پروفاقی دارالحکومت کے مختلف تھانوں میں درج9 مقدمات میں سابق وزیر اعظم کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا۔سماعت کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اپنے وکلاء کے ہمراہ جوڈیشل کمپلیکس پیش ہوئے جہاں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سیدمحمود ہارون کی عدالت نے تھانہ کھنہ میں درج مقدمہ میں30 ہزار روپے مالیتی مچلکوں کے عوض سابق وزیر اعظم کی4جولائی تک، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فرخ فرید کی عدالت نے تھانہ شہزادٹاؤن کے دو مقدمات میں پانچ پانچ ہزار روپے مالیتی مچلکوں کے عوض4 جولائی تک،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا کی عدالت میں تھانہ سیکرٹریٹ ،تھانہ ترنول اور تھانہ کراچی کپمنی میں درج مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کے دوران عدالت نے دس ،دس ہزار کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر لی، دوران سماعت چیئرمین پی ٹی آئی روسٹرم پر آگئےاور کہاکہ سر لاہور سے آنا ہوتا ہے،سیکیورٹی تھریٹس ہیں،وزیر داخلہ بھی کہہ چکے ہیں کہ ٹھریٹس ہیں،کوئی ایسی تاریخ رکھ لیں جس پر پہلے بھی کیسز سماعت کیلئے مقرر ہوں،ٹوٹل 160 کیسز میرے خلاف ہیں،عدالت کے جج نے ریمارکس دیے کہ پھر تو بہت تجربہ ہو گیا ہو گا اب غلطی نہیں ہونی چاہیے، ہائیکورٹ میں آپ لوگ موجود تھے تو آپ کی طرف سے مقامی عدالت میں پیش ہونا چاہیے تھا،نہ ملزم پیش ہوا نہ وکیل اور نہ ہی آپ کا کوئی منشی پیش ہوا،عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی 19 جون تک ضمانت منظور کرلی۔

متعلقہ خبریں