اہم خبریں

سپریم کورٹ کا مارگلہ ہلز میں مائننگ پر تشویش کا اظہار

اسلام آباد (  اے بی این نیوز    )سپریم کورٹ کا مارگلہ ہلز میں مائننگ پر تشویش کا اظہار،اسلام آباد کی طرف والے مارگلہ کے پہاڑوں پر درخت نظر آتے ہیں، مارگلہ ہلز کی دوسری طرف مائننگ ہو رہی ہے،چیف جسٹس کے جنگلا ت کی زمینوں پر قبضے کیخلاف کیس میں ریمارکس،،کہا جنگلات کی زمینوں پر تجاوزات قائم کی جا رہی ہیں، حکومتیں درخت لگانے کیلئے کیا اقدامات کر رہی ہیں،،،عدالت نے چاروں صوبوں سے جنگلات کی زمینوں کو واگراز کرنے کے بارے میں تفصیلات طلب کرلیں،سپریم کورٹ نے مارگلہ کے پہاڑوں پر مائننگ کے بارے میں بھی تفصیلات طلب کر لیں

متعلقہ خبریں