میرانشاہ (اے بی این نیوز ) شہید ہونیوالے اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی،نماز جنازہ میں سینئر حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران،،جوانوں اور اہل خانہ کی بڑی تعداد میں شرکت،،،،تینوں شہداء کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقوں میں سپردخاک کردیاگیا،،،،صوبیدار اصغر علی،سپاہی نسیم خان اور سپاہی محمد زمان دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے تھے،،،پاک فوج ہر قیمت پر مادر وطن کا دفاع یقینی بنانے کیلئے پرعزم















