بلوچستان میں 250 سے زائد گوسٹ اسپتال ہونے کا انکشاف

کوئٹہ (نیوز ڈیسک) بلوچستان میں 250 سے زائد گوسٹ اسپتال ہونے کا انکشاف۔
تفصیلات کے مطابق ان سرکاری اسپتالوں کا وجود صرف کاغذات تک محدود ۔ محکمہ صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد شمار کے مطابق صوبے میں 1661 اسپتال، بنیادی مراکزِ صحت اور رورل ہیلتھ سینٹرز ہیں ،257 طبی اداروں کا وجود صرف کا غذات کی حد تک ہی ہے صوبے بھر میں 656 طبی مراکز ہی فعال ہیں جبکہ بلوچستان کے 50 فیصد بنیادی مراکزِ صحت بند پڑے ہیں۔صوبے کے تمام طبی مراکز میں سے 87 فیصد کی عمارتیں مرمت کی منتظر ہیں،طبی آلات بھی نہ ہونے کے برابر ہیں ۔