محمد خان بھٹی کیس ،مزید 7 افراد کیخلاف منی لانڈرنگ دفعات کے تحت مقدمات درج

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی کے پرنسپل سیکریٹری محمد خان بھٹی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے ۔وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے محمد خان بھٹی کیس میں تحقیقات کا دائر کار وسیع کرتے ہوئے مزید سات افراد کے خلاف منی لانڈرنگ دفعات کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ایف آئی اے حکام نے محمد خان بھٹی اور ہائی وےافسررانااقبال سمیت 7افراد کے نام جائیدادوں کارکارڈطلب کر لیا ،اورنامزدافرادکی جائیدادوں کاسراغ لگانےکیلئےمتعلقہ محکمےکوہدایات جاری کر دی ہیں۔