لاہور(نیوزڈیسک)لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے گلبرگ پلازہ پر حملے اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔انسداد دہشتگردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کے جسمانی ریمانڈ پر سماعت کی۔سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد گلبرگ میں عسکری ٹاور حملہ کیس میں ملوث ہیں، حملے کے حقائق جاننے کے لیے جسمانی ریمانڈ کی ضرورت ہے، تفتیش کے لیے ڈاکٹر یاسمین راشد کا سات روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔عدالت نے یاسمین راشد کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔عدالت نے 12 جون کو ڈاکٹر یاسمین راشد کو دوبارہ پیش کرنے کی حکم دے دیا-















