اسلام آباد(نیوزڈیسک)جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں تیز ہوائوں کے بعد موسلا دھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور شہریوں نے سکھ کا سانس لیا،تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو اسلام آباد میں تیزہوائوں کے ساتھ بارش ہوئی اور اس کے ساتھ تیز بارش ہوتی رہی جس کے بعدموسم خوشگوار ہوگیا اورگرمی سے پریشان شہریوں نے بارش کے بعد موسم خوشگوار ہونے سے سکھ کا سانس لیا۔















