لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے اعجاز چودھری کی درخواست ضمانت پر 15 جون کو حتمی دلائل طلب کرلیئے۔ آج انسدادِ دہشتگردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے عسکری املاک کو جلانے کیس میں اعجاز چودھری کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی ، اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما کے وکیل پیش نہ ہوئے ،جونئیر وکیل نے عدالت کو بتایا کہ وکیل مصروفیت کے باعث پیش نہیں ہو سکے۔عدالت نے حتمی دلائل طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 15 جون تک ملتوی کردی۔















