ملتان (نیوز ڈیسک) ہارون آباد میں سے دو بچوں کی تشدد زدہ لاشیں برآمد ،علاقے میں خوف ہراس ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے علاقے ہارون آباد کے نواحی گاؤں فقیروالی کے عظیم ٹاؤن میں گھر سے دو معصوم بچوں کی تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئی ہیں، بچوں کو گلے میں رسی ڈال کر قتل کیا گیا ہے ۔ قتل ہونے والے بچوں میں 12 سالہ احمد اور 8 سالہ خدیجہ شامل ہیں ، دونوں بچوں کی لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئیں ہیں۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کردیا ہے، کرائم سین اور فرانزک ٹیمیں طلب کر لی گئیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش کے بعد ہی قاتل اور قتل کی وجہ سامنے آسکی گی۔















