اہم خبریں

آئندہ مالی سال 2023-24ء میں لیپ ٹاپ سکیم کیلئے 10 ارب روپے کی رقم مختص کی گئی ہے، اسحاق ڈار

اسلام آباد(اے بی این نیوز    )آئندہ مالی سال 2023-24ء میں لیپ ٹاپ سکیم کیلئے 10 ارب روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر کے دوران وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ لیپ ٹاپ سکیم جس کو صوبہ پنجاب میں 2013-18ء کے دوران بڑی کامیابی سے چلایا گیا تھا۔ رواں مالی سال میں وفاقی حکومت نے ایک لاکھ لیپ ٹاپس کی میرٹ کی بنیاد پر مستحق طالب علموں میں تقسیم کا اجراء کیا۔ اسی سکیم کو جاری رکھنے کے لئے آئندہ مالی سال میں 10ارب روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں