اہم خبریں

سری لنکا نے پاکستانی ٹیم کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے دی

سری لنکا نے پاکستانی ٹیم کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے دی

ہمبنٹوٹا (اے بی این نیوز) دوسرے ون ڈے میں سری لنکن ویمن ٹیم نے پاکستان ویمن ٹیم کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔ سری لنکا کے دو بلے بازوں نے سنچریاں بنا کر ٹیم کی جیت میں مدد کی۔

ہمبنٹوٹا میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 273 رنز بنائے، صدف شمش 12 اور گلفروزا 27 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں۔

سدرہ امین اور عائشہ طفر نے ٹیم کی پوزیشن مضبوط کی، سدرہ امین نے 120 گیندوں پر 11 چوکوں کی مدد سے سنچری اسکور کی، عائشہ ظفر نے 49 اور منیبہ علی نے 45 رنز بنائے۔ اس طرح پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 273 رنز بنائے۔

جواب میں سری لنکن ویمنز ٹیم کا آغاز اچھا نہ رہا، کپتان چماری اٹاپٹو ایک رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئیں، جس کے بعد وشمی گنارتنے اور ہرشیتا سماراویکراما نے دوسری وکٹ کے لیے 203 رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کو فتح کے قریب پہنچا دیا۔

وشمی گنارتنے نے 123 رنز بنائے جس میں ایک چھکا اور 11 چوکے شامل تھے، ہرشیتا وکرما نے ناقابل شکست 100 رنز بنائے، سری لنکا ویمن ٹیم نے ہدف 47ویں اوور میں حاصل کر لیا۔

تین ایک روزہ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے، سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن ون ڈے 31 جولائی کو دمبولا میں کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں‌:معروف ٹک ٹاکر جان سے گیا،بڑی خبر سامنے آگئی

متعلقہ خبریں