اہم خبریں

زرعی قرضوں کی حد کو رواں مالی سال میں 1800 ارب سے بڑھا کر 2250 ارب روپے کر دیا گیا،اسحاق ڈار

اسلام آباد (اے بی این نیوز    )وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ زراعت کا شعبہ ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، اگلے مالی سال میں اس شعبے کیلئے مندرجہ ذیل اقدامات کرنے کی تجاویز ہیں،زرعی قرضوں کی حد کو رواں مالی سال میں 1800 ارب سے بڑھا کر 2250 ارب روپے کر دیا گیا ہے۔ اگلے مالی سال میں 50 ہزار زرعی ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کیلئے 30 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ ملک میں معیاری بیجوں کے استعمال کو فروغ دینے کیلئے ان کی درآمد پر تمام ٹیکسز اور ڈیوٹیز ختم کی جا رہی ہیں، اسی طرح Sapplings کی درآمد پر کسٹم ڈیوٹی ختم کی جا رہی ہے۔ کمبائن ہارویسٹرے استعمال کو فروغ دینے کیلئے ان پر تمام ڈیوٹی و ٹیکسز سے استثنی دیا جارہا ہے۔ چاول کی پیداوار بڑھانے کیلئے ڈیریز،سیڈرز،رائس اور پلانٹرز کو بھی ڈیوٹی و ٹیکسز سے استثنیٰ کی تجویز ہے۔ایگرو انڈسٹری دیہی معیشت میں انقلاب لانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ بجٹ میں ایگرو انڈسٹری کو رعائیتی قرض کی فراہمی کیلئے 5 ارب روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں