اہم خبریں

آئندہ بجٹ میں 200 ارب روپے کے اضافی ٹیکسز عائد کیے گئے،چیئرمین ایف بی آر

اسلام آباد (اے بی این نیوز   )آئندہ بجٹ میں 200 ارب روپے کے اضافی ٹیکسز عائد کیے گئے ،175 ارب روپے کے براہ راست ٹیکسز لگائے گئے ہیں،25 ارب روپےکے انڈائریکٹ ٹیکسز لگائے گئے ہیں،ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈز غیر ممالک میں استعمال پر ود ہولڈنگ میں اضافہ کیا گیا،غیر ممالک میں ڈیبٹ کریڈٹ کارڈز نان فائلرز پر 10 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس عائد ہوگا ،فائلرز پر 5 فیصد ٹیکس عائد ہوگا ،چیئرمین ایف بی آر عاصم احمدنےپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ بینکوں سے کیش رقوم نکلوانے پر نان فائلرز پر 0.6 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس بحال کرنے کی تجویز ،غیر ملکی گھریلو ملازمین پر سالانہ 2 لاکھ روپے ایڈوانس ایڈجسٹمنٹ ٹیکس لگانے کی تجویز ہے ،برانڈڈ ٹیکسٹائل ، لیدر اور اسپورٹس سامان کے پی او ایس ریٹیلرز ٹیکس 12 فیصد سے بڑھا کر 15 فیصد کرنے کی تجویز ہے،1300 سی سی سے زائد کی ایشیائی گاڑیوں کی درآمد پر مقرر حد ختم کی گئی ہے ۔ممبر کسٹمز ایف بی آر نے کہا کہ کینسر کی ادویات پر ایڈیشنل کسمٹز ڈیوٹی کو زیرو کر رہے ہیں،فارماسیوٹیکل انڈسٹری پر کسٹمز ڈیوٹی کم کی جا رہی ہے،سالانہ 50 ہزار ڈالر سے زائد ترسیلات زر بھیجنے والوں کو ڈائمنڈ کارڈ جاری ہوگا،ریمٹنس کارڈ کی کیٹگری میں ایک نئے ڈائمنڈ کارڈ کا اجراء کیا جارہا ہےترسیلات زر کےذریعے غیرمنقولہ جائیداد خریدنے پر 2 فیصد ٹیکس ختم کیا جا رہا ہے

متعلقہ خبریں