اہم خبریں

وزارت مذہبی امور کے دو منصوبوں کے لیے 80 کروڑ روپے مختص

اسلام آباد (اے بی ا ین نیوز    )وزارت مذہبی امور کے دو منصوبوں کے لیے 80 کروڑ روپے مختص کیا گیا ہے ۔آئندہ مالی سال 24 ۔ 2023 کے سرکاری شعبہ کی سالانہ ترقیاتی پروگرام میں وزارت مذہبی امور کے دو منصوبوں کے لیے مجموعی طور پر 800 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں ۔سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام میں قرآن پاک کے شہید اوراق کی ری سائیکلنگ کے لیے اسلام آباد میں پلانٹ لگانے کے لیے165.048 ملین روپے س مختص کئے گئے ہیں ؎حج کمپلیکس لاہور کی تعمیر کیلئے 634.952 ملین روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں