اہم خبریں

سابقہ فاٹا اور پاٹا، مالاکنڈ ڈویژن کو اگلے مالی سال کیلئے ٹیکس سے استثنیٰ دے دیا گیا

اسلام آبا( اے بی این نیوز   ) مشیروزیراعظم انجینئرامیرمقام کی خصوصی درخواست پر وزیراعظم شہبازشریف اور کابینہ نے سابقہ فاٹا اور پاٹا/ مالاکنڈ ڈویژن کو اگلے مالی سال کیلئے ٹیکس سے استثنیٰ دے دیا۔ ایک بیان میں مشیروزیراعظم و صدر پاکستان مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا انجینئرامیرمقام کا کہنا تھا کہ سابقہ فاٹا/پاٹا کو اگلے مالی سال کیلئے ٹیکس سے مستشنی قرار دینے پر اللّٰہ تعالیٰ کے بعد وزیراعظم شہبازشریف اور وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ ان مشکل اور کھٹن حالات میں بھی فاٹا/پاٹا کے عوام کے مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے مزید ایک سال کیلئے ٹیکس سے چھوٹ دے دی۔ انہوں نے سابقہ فاٹا اور پاٹا کے عوام کو مبارکباد دی اور کہا کہ پہلے بھی جب ٹیکس کا نفاذ کیا گیا اس وقت بھی مرکز میں حکومت میں ہوتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف کے سامنے عوام کا مقدمہ لڑا اور اب بھی عوام کی وکالت کی پہلے بھی ٹیکس کو نافذ ہونے نہیں دیا اور اب بھی بھرپور کوشش کے بعد عوام کیلئے خوشخبری لایا ہوں۔ ان کامذید کہنا تھا کہ اس فیصلے سے ان خطوں میں کاروبار زندگی کوتقویت ملی گی اور تاجر برادری سمیت عوام کو براہ راست فائدہ پہنچے گا۔

متعلقہ خبریں