اسلام آباد (اے بی این نیوز ) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بجٹ پیش کرتے ہو ئے بتایا کہ دیامربھاشا ڈیم کے لئے 20 ارب فراہم کئے جائیں گےمہمند ڈیم منصوبے کے لئے 10 ارب 50 کروڑ مختص کئے جارہے ہیں نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے لئے 4 ارب 80 کروڑ مختص کئے جارہے ہیںتربیلا ہائیڈرو پاور کی استعداد میں اضافے کے لئے 4 ارب 45 کروڑ روپے مختص کئے جارہے ہیںکراچی میں پینے کے پانی کی فراہمی کے کے4 منصوبہ کے لئے 17 ارب 50 کروڑ روپے مختص کئے جارہے ہیں















