اسلام آباد ( اے بی این نیوز )وزیراعظم اقدامات کے تحت بجٹ میں 80 ارب روپے کے 9 منصوبے شاملکئے گئے ہیں،زرعی ٹیوب ویلز کی شمسی توانائی پر منتقلی کے پروگرام کیلئے 30 ارب روپے،بجٹ میں وزیراعظم لیپ ٹاپ اسکیم کیلئے 10 ارب روپے ،چھوٹے قرضوں کیلئے وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے تحت 10 ارب روپے،وزیر اعظم یوتھ اسکل ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کیلئے 5 ارب روپے،پاکستان انڈومنٹ فنڈ برائے ایجوکیشن کیلئے 5 ارب روپے،وزیراعظم آئی ٹی اسٹارپ اور وینچر کیپیٹل پروگرام کیلئے 5 ارب روپے،بجٹ میں وزیر اعظم اسپورٹس اقدامات کیلئے 5 ارب روپے،وزیر اعظم کے سبز انقلاب پروگرام کیلئے 5 ارب روپے،خواتین کو بااختیار بنانے کے پروگرام کیلئے 5 ارب روپے دستاویز کے مطابق مختص کئے گئے ہیں















