اہم خبریں

کابینہ ڈویژن کے لیے 90 ارب 12 کروڑ روپے کا ترقیاتی بجٹ تجویز

اسلام آباد (  اے بی این نیوز  ) بجٹ تقریر کرتے ہو ئے وزیر خزانہ نے بتا یا کہ کابینہ ڈویژن کے لیے 90 ارب 12 کروڑ روپے کا ترقیاتی بجٹ تجویز کیا گیا ہے،موسمیاتی تبدیلی کے لیے 4 ارب روپے سے زائد کا ترقیاتی بجٹ تجویز ،سرمایہ کاری بورڈ کیلئے ایک ارب 11 کروڑ 47 لاکھ روپے تجویز ،بجٹ میں ہوابازی ڈویژن کیلئے 5 ارب 45 کروڑ روپے تجویز ،وزارت تجارت کے لیے ایک ارب 10 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ،وزارت مواصلات کے لیے 35 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز د،وزارت دفاع کے لیے 2 ارب 80 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز،وزارت دفاعی پیداوار کے لیے 2 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز،اسٹیبشلمنٹ ڈویژن کے لیے 84 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ،وزارت تعلیم و تربیت کے لیے 8 ارب 50 کروڑ روپے کا بجٹ تجویز د،وزارت خزانہ کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 3 ارب 22 کروڑ روپے تجویز،صوبوں اور خصوصی علاقوں کے لیے 160 ارب روپے کا بجٹ تجویز ،ہائر ایجوکیشن کمیشن کے لیے 59 ارب 71 کروڑ 50 لاکھ روپے کا بجٹ تجویز ،ہاؤسنگ اور ورکس کے لیے 36 ارب 70 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ،وزارت انسانی حقوق کے منصوبوں کے لیے 81 کروڑ40 لاکھ روپے کا بجٹ تجویز،وزارت صنعت و پیداوار کے لیے 3 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز،وزارت اطلاعات و نشریات کے لیے 2 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ،وزارت آئی ٹی کے لیے 6 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ،وزارت بین الصوبائی رابطہ کے لیے ایک ارب 90 کروڑ روپے تجویز ،وزارت داخلہ کے لیے 8 ارب 8 کروڑ 50 لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویز،وزارت قانون و انصاف کے لیے ایک ارب 40 کروڑ روپے تجویز،وزارت میری ٹائم افیئرز کے لیے 3 ارب 30 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ،وزارت انسداد منشیات کے لیے 15 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ،وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے لیے8 ارب85 کروڑ روپے تجویز ،وزارت صحت کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 13 ارب 10 کروڑ روپے کا بجٹ تجویز ،وزارت قومی ورثہ اور ثقافت کے منصوبوں کے لیے 54 کروڑ روپے تجویز ،پاکستانی ایٹمی توانائی کمیشن کے لیے 26 ارب 10 کروڑ روپے کا بجٹ تجویز،پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی کے لیے 15 کروڑ روپے تجویز ،پیٹرولیم ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے ایک ارب 50 کروڑ روپے تجویز ،وزارت منصوبہ بندی کے لیے 29 ارب 20 کروڑ 50 لاکھ روپے تجویز،تخفیف غربت و سماجی تحفظ ڈویژن کے لیے 50 کروڑ روپے تجویز ،وزارت ریلویز کے لیے 33 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز،وزارت مذہبی امور کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 80 کروڑ روپے تجویز ،ریونیو ڈویژن کے لیے 3 ارب 20 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز،سائنس و ٹیکنالوجی کے لیے 7 ارب 50 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ،وزارت سرحدی امور کے لیے 96 کروڑ 42 لاکھ روپے تجویز ،سپارکو کے لیے 6 ارب 90 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ،وزارت آبی وسائل کے منصوبوں کے لیے 110 ارب روپے کا ترقیاتی تجویز ،نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کے لیے 160 ارب 80 کروڑ روپے کا بجٹ تجویز ،پاور ڈویژن, این ٹی ڈی سی, پیپکو کے لیے 54 ارب روپےتجویز ،وزیر اعظم اقدامات کے لیے 80 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے،

متعلقہ خبریں