اہم خبریں

چوہدری مونس الٰہی ایک بار پھر پھنس گئے، ایف آئی اے نے گھیرا تنگ کردیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) نے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے صاحبزادہ اور مرکزی رہنما مسلم لیگ ق مونس الٰہی کے مبینہ فرنٹ مینوں کیخلاف انکوائری شروع کردی۔ ایف آئی اے کےمطابق مبینہ فرنٹ مینوں پنجاب اسمبلی کے نائب قاصد قیصر، ارم امین اور ارشد اقبال کے خلاف انکوائری کا آغاز کردیا۔تینوں افراد کے خلاف انکوائری کا آغاز اُن کے اکاؤنٹس میں مشکوک ٹرانزیکشنز کی بنیاد پر کیا گیا۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ارم امین مونس الٰہی کی کمپنی میں کام بھی کرتی ہیں،تینوں افراد کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات ان کے پروفائل سے مطابقت نہیں رکھتں۔واضح رہے کہ مونس الٰہی کے خلاف عدالت میں جمع منی لانڈرنگ کیس میں بھی تینوں افراد کا ذکر ہے ۔

متعلقہ خبریں