اہم خبریں

الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا کی خالی کردہ نشست پر انتخاب کا شیڈول جاری کردیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا کی خالی کردہ نشست پر انتخاب کا شیڈول جاری کردیا ۔پیر کو تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا کی خالی کردہ نشست پر انتخاب کا شیڈول جاری کیا گیا ،سندھ سے سینیٹ کی جنرل نشست فیصل واوڈا کے استعفیٰ سے خالی ہوئی تھی، سینیٹ کی نشست کے لیے کاغذات نامزدگی 5 سے7 جنوری تک جمع کرائے جائیں گے اور کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 12 جنوری کو ہو گی۔الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی 20 جنوری تک واپس لیے جاسکیں گے اور 25 جنوری کو سندھ اسمبلی کی عمارت میں ووٹنگ ہو گی۔

متعلقہ خبریں