اہم خبریں

مقبوضہ کشمیر کے حالات کشیدہ ، ہندو انتہاءپسندوں کی فائرنگ، 5 افراد جاں بحق ، متعدد افرد زخمی،ملزمان فرار

سرینگر(نیوز ڈیسک)مقبوضہ کشمیر کے اہم علاقہ راجوری میں ہندو انتہاءپسندوں کی فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق ضلع راجوری میں نامعلوم کار سواروں کی راہگیروں اورسڑک کے قریب گھروں پرفائرنگ ، ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب، مقامی ہسپتال کی انتظامیہ کے مطابق فائرنگ سے زخمی 10 افراد کوہسپتال لایا گیا۔ پانچ افراد دوران علاج دم توڑ گئے جبکہ پانچ زیرعلاج ہیں۔ زخمیوں میں کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔

متعلقہ خبریں