اہم خبریں

پیپلز پارٹی کراچی کے مستقبل کیلئے حلقہ بندیوں کا وعدہ پورا کرے، گورنرسندھ کامران ٹیسوری

لاہور(نیوز ڈیسک) گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ کراچی جاؤں گا تو آفاق احمد سے بات کروں گا، عامر بھائی ہمارے بڑے بھائی کی طرح ہیں، ان کی رائے کو اہمیت دی جائے گی، آخری فیصلہ خالد مقبول کریں گے۔ ایک سیاسی جماعت نے پورے ملک کو پریشان کر رکھا ہے ، 2023 میں ملک میں استحکام لائیگا،لاپتہ افراد ہماری پارٹی کا ایک بہت بڑامطالبہ ہے ، اسی لیے ہم گزشتہ حکومت کے ساتھ شامل ہوئے تھے، آج بھی ملاقاتوں میں پہلا مطالبہ لاپتہ افراد کا ہوتا ہے، ہمیں امید ہے اس بار یہ لوگ شاید ہمیں ناامید نہ کرسکیں ۔ایم کیو ایم سے کبھی ذاتی تعلق نہیں رہا، آفاق اورعامر کو اہمیت دی جائے گی کراچی واپس جاکرآفاق احمد سے بھی ملاقات کروں گا، افہام وتفہیم سے ہی مسائل حل ہوتے ہیں۔پیر کو لاہورمیں میڈیا سے بات کرتے ہوئے گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ گزشتہ سال ہمیں کئی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا جبکہ 2022 میں ایک سیاسی جماعت نے پورے ملک کو پریشان رکھا تھا لیکن اب 2023 میں ملک میں استحکام لائے گا،ہمیں کراچی کی خدمت کرنی ہے روشنیوں کا شہر مجرموں کا شہربنتا جارہا ہے بہت مسائل ہیں اورحل بھی موجود ہیں لیکن اختیارات نہ ہونے کا رونا بھی بند ہونا چاہئے، کراچی میں گیس بجلی اور پانی بھی نہیں ہے، ایم کیوایم کا سب سے بڑا مسئلہ لاپتا افراد کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میراماننا ہےکہ افہام وتفہیم سے ہی مسائل حل ہوتے ہیں میری کوشش ہے کہ افہام و تفہیم پیدا کروں اور چاہتاہوں کہ بند کمروں میں ہی مسائل حل کرلئے جائیں، بانی ایم کیوایم سے کبھی بھی میرا ذاتی تعلق نہیں رہا ان کا معاملہ ریاست کے ساتھ ہے اور میں ریاست کا نمائندہ ہوں، کراچی واپس جا کرآفاق احمد سے بھی ملاقات کروں گا اور عامرخان کی رائے کواہمیت دی جائے گی۔

متعلقہ خبریں