اہم خبریں

کراچی میں سٹریٹ کرائمز میں اضافہ،چائے کے ہوٹل پربیٹھا وزیراعلیٰ سندھ کا پروٹوکول آفسر بھی لٹ گیا

کراچی (نیوز ڈیسک)کراچی میں سٹریٹ کرائمز میں اضافہ،چائے کے ہوٹل پربیٹھا وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا پروٹوکول آفسر بھی لٹ گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں جوہرآباد تھانے کی حدود میں وزیراعلیٰ سندھ کے پروٹوکول آفیسر مسرور وارثی کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا،ڈکیتوں نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے پروٹوکول آفیسر کے ساتھ کینیڈا سے آئے مہمان کو بھی نہ چھوڑا، دونوں اپنے قیمتی سامان سے محروم ہوگئے۔واردات کے لیے 2 موٹرسائیکلوں پرسوار4 ڈاکوؤں نے گلی کے کونے پرلوٹ مارکی ساتھ ہی ہوٹل پربیٹھے افراد سے بھی ڈاکوؤں نے موبائل فون چھین لیا۔ڈاکو10 سے زائد افراد سے موبائل فونز، نقدی لوٹ کر باآسانی فرار ہوگئے جبکہ واقعے کی رپورٹ جوہر آباد تھانے میں درج کرادی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں