اہم خبریں

احسن اقبال نے 2023 میں سب سے بڑا چیلنج معیشت کی بحالی کو قرار دیدیا

اسلام آباد (نیوزڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے نئے سال میں سب سے بڑا چیلنج پاکستان کی معیشت کی بحالی کو قرار دیدیا۔اتوار کو وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے اپنے بیان میں کہا یہ سال ہمارے لیے نئی امنگوں، جذبوں اور ولولوں کے ساتھ طلوع ہو رہا ہے، 2022ء میں ہم نے بہت سے چیلنجز کا سامنا کیا، پاکستان نے تاریخ کی سب سے بڑی موسمیاتی تبدیلی کی تباہی دیکھی، اس تباہی نے پاکستان کو 30 ارب ڈالرز کا نقصان پہنچایا،آئیے سب ذاتی اختلافات بھلا کر اپنے ملک کے لیے 2023ء میں زیادہ محنت کریں۔

متعلقہ خبریں