اہم خبریں

خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے ،شدت 5اعشاریہ 2 ریکارڈ کی گئی ،کوئی جانی مال نقصان نہیں ہوا

پشاور(نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے ،ریکٹر اسکیل پر شدت 5اعشاریہ 2 ریکارڈ کی گئی ،کوئی جانی مال نقصان نہیں ہوا۔اتوار کو خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں سوات ، مینگورہ ، چارسدہ اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔زلزلے سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹراسکیل پر 5.2 جبکہ گہرائی 179 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے ، زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش ریجن تھا۔زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں