اہم خبریں

خیبرپختونخوا، پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقوں میں دھند کا راج ،موٹروے مختلف مقامات سے بند کردی گئی

اسلام آباد (نیوزڈیسک) خیبرپختونخوا، پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقوں میں شدید دھند کی وجہ سے موٹروے مختلف مقامات بند کر دی گئی ۔اتوار کو موٹروے پولیس کے مطابق ملک کی پانچوں موٹرویز سیکشن پر شدید دھند ہے جس کی وجہ سے موٹر وے کو مختلف مقامات سے بند کیا گیا ہے، موٹر وے ایم 5 رکن پور انٹرچینج سے روہری ٹول پلازہ تک بند ہے،قومی شاہراہوں پر بھی دھند کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہے، شہری غیرضروری سفر نا کریں۔ جبکہ دوسری طرف ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر دھند کے باعث متعدد پروازیں تاخیر کا شکار ، مسافر اور عزیزاوقارب ایئرپورٹ پر گھنٹوں خوار ہوتے رہے۔

متعلقہ خبریں