اسلام آباد (اے بی این نیوز )وفاقی وزیر اور ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے عمران احمد نیازی کے انٹرویو پر رد عمل دیتے ہو ئے کہا کہ تم قومی اسمبلی کے ممبران کا اعتماد کھو چکے تھے پاکستان کی تاریخ پہلی میں مرتبہ کسی وریراعظم کو آئینی طریقے سے ہٹایا گیا، پہلی مرتبہ آئین میں درج تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی اس سے پہلے وزرا اعظم کو قید، پھانس اور جلاوطنی کا سامنا ہوا، عمران نیازی شکر کرے کہ اسکی مخالفت کرنے والوں نے صرف جمہوری راستہ اپنایا، غلط بیانی، جھوٹ اور گھمنڈ کی وجہ سے اتحادی عمران سےناراض تھے ، تم عدم اعتماد کی کامیابی دیکھ کر آئین شکنی پر اتر آئے تھے، کون ہے جس نے نامنہاد سائفر گھڑ کر عوام کو گمراہ کیا، عمران نیازی نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کو مودی کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا،مانتے ہیں عمران نے ملک کی معیشت کو ڈبونے کیلئے بڑی محنت کی، عمران احمد نیازی نے خارجہ امور تباہ کرنے کیلئے پوری ایمانداری سے کام کیا،وقت آ گیا ہے عمران نیازی اپنے تمام جرائم کا اعتراف کرے ۔















