اسلام آباد ( اے بی این نیوز )جوڈیشل انکوائری کمیشن نے آج کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا،کمیشن کا آئندہ اجلاس 27 مئی کو صبح دس بجے ہوگاآڈیوز میں شامل شخصیات کو کمیشن کے سیکرٹری کی جانب سے نوٹسز جاری کئے جائیں گے، کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹسز اٹارنی جنرل آفس اور کوریئر کے زریعے بھیجے جائیں گے، کمیشن کے نوٹسز موصول کرنے والے کی تصاویر لی جائیں گئیں،نوٹس موصول کروانے کیلئے ایک سے زائد مرتبہ کوشش کی جائے گی، نوٹسز کی عدم تعمیل کی صورت میں متعلقہ شخص کی دیوار پر نوٹس چسپاں کیا جائے گا۔















