اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ کوئی نیا قانون نہیںبننے جارہا ، آرمی ایکٹ کے تحت مقدمات چلیں گے، اس وقت کے ڈی جی آئی ایس آئی جنرل عاصم منیر نے عمران خان کو کہا کہ آپ کی اہلیہ کرپشن میں ملوث ہیں، عمران خان کو اس بات کا غصہ چڑھا اس لیے انھوں نے ان کو پسند نہیں کیااورانہیںعہدے سے ہٹادیاتھا،پیر کو وزیراعظم شہبازشریف نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سویلین تنصیبات پر حملوں پر انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمے چلائے جائیں گے جبکہ فوجی تنصیبات پر حملوں کے مقدمات ملٹری ایکٹ کے تحت چلیں گے،وزیراعظم نےکہا کہ وہ جہاز کھڑتے تھے جو غریب قوم کی پونجی سے خریدے گئے تھے، وہاں وہ جتھہ آگ لے کر پہنچ گیا، یہ صریحاً ملک دشمنی نہیں تو کیا ہے؟ کوئی نیا قانون بننے نہیں جارہا، آرمی ایکٹ کے تحت مقدمات چلیں گے۔وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ اس وقت کے ڈی جی آئی ایس آئی جنرل عاصم منیر نے عمران خان کو کہا کہ آپ کی اہلیہ کرپشن میں ملوث ہیں، عمران خان کو اس بات کا غصہ چڑھا اس لیے انھوں نے ان کو پسند نہیں کیا، عمران خان نے ایک بار پھر قوم کے سامنے جھوٹ بولا، عمران خان نے اسی شکایت پر اس وقت کے ڈی جی آئی ایس آئی عاصم منیر کو عہدے سے ہٹایا تھا۔















