اہم خبریں

چوہدری وجاہت حسین کاپاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان

لاہور(نیوزڈیسک)چوہدری وجاہت حسین نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) چھوڑنے کااعلان کردیا،پیر کوپریس کانفرنس کرتے ہوئے چوہدری وجاہت حسین نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کیا،وجاہت حسین نے مسلم لیگ ہاؤس میں اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا،واضح رہے کہ اس سے قبل آج چوہدری وجاہت حسین اور ان کے بیٹے نے مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی،اس موقع پر چوہدری شجاعت حسین نے چوہدری وجاہت حسین کا استقبال کیا۔چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ چوہدری وجاہت کومسلم لیگ ہاؤس آنے پر خوش آمدید کہتا ہوں۔

متعلقہ خبریں