اہم خبریں

لاہور ہائی کورٹ نے فیاض الحسن چوہان کو رہا کرنے کا حکم دیدیا

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیاض الحسن چوہان کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔آج لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ نے جسٹس چوہدری عبد العزیز کی سربراہی میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی نظربندی کیخلاف سماعت ہوئی جس میں دلائل سننے کے بعد عدالت نے فیاض الحسن چوہان کو رہا کرنے کا حکم دیدیا۔عدالت نے فیاض الحسن چوہان کو ایک لاکھ شورٹی بانڈز جمع کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے توڑ پھوڑ میں ملوث کارکنان کی فہرست بھی طلب کرلی ۔ عدالت نے حکم دیا ہے مقدمات میں نامزد افراد ہی کیسز کا سامنا کریں گے جو نامزد نہیں اسے رہا کیا جائےگا ۔

متعلقہ خبریں