انوپم کھیر اور انیل کپور رشبھ پنت کی عیادت کیلئے اسپتال پہنچ گیے ،ہم انہیں جلد ہندوستان کیلئے کھیلتا دیکھیں گے،نیک تمناوں کااظہار

دہرادون(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ کے سینئر اداکار، سیاسی رہنما انوپم کھیر اور انیل کپور نے کہا کہ پورے ہندوستان کی دعائیں رشبھ اور ان کے گھر والوں کے ساتھ ہیں، وہ جلد صحت یاب ہو جائیں گے،ہم انہیں پھر ہندوستان کیلئے کھیلتا دیکھیں گے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق معروف بالی و ڈ اداکار انیل کپور اور انوپم کھیر خطرناک کار حادثے کا شکار ہونے والے رشبھ پنت سے ملاقات کیلئے دہرادون کے اسپتال پہنچے جہاں انہوں نے قومی کھلاڑی کی عیادت کی۔بعدازاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انوپم کھیر نے کہا کہ ہمیں معلوم ہوا کہ رشبھ پنت کار حادثے میں شدید زخمی ہوئے ہیں اور اسپتال میں زیرِ علاج ہیں، اس لیے میں اور انیل ایک عام شہری ہونے کے ناطے ان سے ملنے آئے ہیں ہم ان کی والدہ سے ملے ان کے حوصلے بلند ہیں، پورے ہندوستان کی دعائیں رشبھ اور ان کے گھر والوں کے ساتھ ہیں، وہ جلد صحت یاب ہو جائیں گے جبکہ انیل کپور نے کہا کہ ہم نے رشبھ سے ملاقات کی ان سے بات چیت بھی کی وہ بہتر حالت میں ہیں اور جلد ٹھیک ہوجائیں گے آپ سب سے بھی گزارش ہے کہ ان کیلئے دعا کریں کہ وہ صحتیاب ہو جائیں اور ہم انہیں پھر سے ہندوستان کیلئے کھیلتا ہوا دیکھیں۔