چیئرمین این ڈی ایم اے کا اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز میں ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن کے سینڈائی فریم ورک کے وسط مدتی جائزہ سیشن سے خطاب

اسلام آباد(اے بی این نیوز    ) چیئرمین این ڈی ایم اے، لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے پاکستان کے وفد کی قیادت کی اور اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر، نیویارک میں آفات کے خطرات کے تدارک سے متعلق سینڈائی فریم ورک کے وسط مدتی جائزے کے دوران ریمارکس دئیے۔ چیئرمین این ڈی ایم اے نے سینڈائی فریم ورک کا عملی جائزہ لینے اور کورس کی اصلاح میں اٹھائے جانے والے اقدامات کی نشاندہی کرنے کی ضرورت کو پر زور دیا۔ انہوں نے کامیابی کے ساتھ مشترکہ تجربات سے سیکھنے اور ارلی وارنگ سسٹم اور موسمیاتی تبدیلی کے تخمینے کے لیے تکنیکی سسٹم بنانے کی اہمیت پر زور دیا جو بغیر کسی رکاوٹ کے سب کے لیے دستیاب ہوں۔ چیئرمین NDMA نے اقوام متحدہ کے دفتر برائے آفات کے خطرے میں کمی (UNDRR) کے تحت عالمی اور علاقائی اقدامات کی مالی اعانت کے لیے پاکستان کی جانب سے تجاویز پیش کیں تاکہ موسمیاتی تبدیلی کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سینڈائی فریم ورک کی توقعات پر پورا اترنے، آفات کے خطرے میں کمی کے کامیاب تجربات کو نقل کرنے اور خطرات کو کم کرنے کے علاوہ ممکنہ آفات سے نمٹنے کے لیے استحکام پیدا کرنے کے لیے فعال اقدامات کرنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔ چیئرمین این ڈی ایم اے نے پاکستان میں گزشتہ سال کے تباہ کن سیلا ب جس نے لاکھوں افراد کو متاثر کیا اور اس کے نتیجے میں اہم جانی و مالی نقصانات ہوئے اس دوران عالمی شراکت داروں کی مدد کی تعریف کی۔ انہوں نے سیلاب 2022 کے دوران بچاؤ اور امدادی کارروائیوں میں حکومت پاکستان اور بالخصوص پاک فوج کے شاندار عزم کا ذکر کیا۔ آخر میں، چیئرمین NDMA نے خطے اور دنیا کے لیے SFDRR سے چلنے والے بیلنس ریکوری پلان کی کامیابی کے لیے پاکستان کی جانب سے عزم کا اعادہ کیا۔