اہم خبریں

بلوچستان کے صوبائی وزیر مبین خلجی کاپاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان

کوئٹہ (نیوزڈیسک )بلوچستان کے وزیر معدنیات مبین خلجی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔جمعہ کواپنے ایک بیان میں مبین خلجی نے کہا کہ کسی دباؤ میں نہیں ملکی سلامتی کے لیے استعفیٰ دے رہا ہوں۔انہوں نے کہاکہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں، ایسے واقعات قابل قبول نہیں۔انہوں نے کہا کہ یادگار شہداء، جناح ہاؤس سمیت سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کا اندازہ نہیں تھا۔

متعلقہ خبریں