اہم خبریں

زمان پارک میں عمران خان کے گھر کی تلاشی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، عامر میر

لاہور(نیوزڈیسک)نگراں وزیر اطلاعات عامر میر نے زمان پارک میں عمران خان کے گھر کی تلاشی کا دعویٰ بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ کوئی سرچ آپریشن نہیں کیاگیا،جمعہ کو ایک بیان میں عامر میر نے کہا کہ کمشنر لاہور کی سربراہی میں قائم 3 رکنی ٹیم نے کوئی سرچ آپریشن نہیں کیا۔ان کا کہناتھا کہ کمشنر لاہور گھر کی تلاشی کے لئے ایس او پیز طے کرنے گئے ہیں، یہ دعویٰ بے بنیاد ہے کہ گھر کی تلاشی دے دی گئی۔ترجمان پنجاب حکومت نے کہاکہ کمشنر لاہور کی سربراہی میں زمان پارک پہنچنے والی ٹیم عمران خان سے ملاقات بھی کرے گی۔میڈیا کی جس ٹیم کو دورہ کروایا گیا تھا ،اسے گھر کے اندر جانے کی اجازت نہیں تھی، لہٰذا یہ دعویٰ بے بنیاد ہے کہ گھر کی تلاشی دے دی گئی۔

متعلقہ خبریں