لاہور ( اے بی این نیوز )شیریں مزاری کی نظر بندی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت، لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 22 مئی تک رپورٹ طلب کر لی،، پنجاب حکومت سے پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کی تفصیلی رپورٹ بھی طلب،،ملائکہ بخاری اور علی محمد خان کی رہائی کے بعد دوبارہ گرفتاری پر، اٹارنی جنرل، آئی جی اسلام آباد کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا، سماعت 23 مئی تک ملتوی۔اسد عمر کی 3ایم پی او کے تحت گرفتاری پر فریقین کو پیر کیلئے نوٹس جاری کر دیئے گئے۔















