اہم خبریں

اس سال امیگریشن کے تمام معاملات اسلام آ بادد ایئرپورٹ پر ہی حل ہو نگے،وزیرمذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود

اسلام آباد (اے بی این نیوز)وزیرمذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود نے کہا کہ تمام مسائل امیگریشن کے حوالے سے حل ہونگےروڈ ٹو مکہ سے اس سال امیگریشن کے تمام معاملات اسلام آ بادد ایئرپورٹ پر ہی حل ہو نگے۔سعودی نائب وزیر داخلہ نے بڑا کامیاب دورہ پاکستان کیا ہے۔پونے دو لاکھ عازمین اس سال حج کریں گے۔دیگر پاکستانی ائیرپورٹ پر بھی روڈ ٹو مکہ کے انتظامات کا جائزہ لے رہے ہیںامیگریشن اور کسٹم کے تمام مسائل پر ایم او یو سائن ہوچکا ہےدیگر ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ اگلے سال شروع ہوگا،اسلام آباد ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ چار سال بعد بڑا حج ہو رہا ہےکوئٹہ ملتان اور پشاور سمیت دیگر ایئرپورٹ بھی شامل کریں گےاس م موقع پرسعودی سفیر نواف بن سعید المالکی موجود تھے،وزیر مذہبی امور نے مزید کہا کہ
عازمین کیلئے تمام سہولیات کی کوشش کر رہے ہیںقربانی کے پسے عازمین کو نہیں دینا ہونگےاپنے وسائل کے مطابق عازمین کی خدمت کے لیے انتظامات مکمل کیے ہیںکسی کو مفت حج کی اجازت نہیں ہوگیعازمین کی رہنمائی کیلئے معاون بھجوا رہے ہیں21 مئی کو حج آپریشن شروع ہوگاپہلی پرواز مدینہ جائیں گےجدہ اور مدینہ میں حج آپریشن کیلئے انتظامات کر لئے ہیں، سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے کہا کہ روڈ ٹو مکہ کا بڑا اقدام ہے۔حج کے انتظامات کی کاسٹ چار ہزار ڈالر سے بھی کم ہوگئی ہےایک ہی چھت کے نیچے پاکستانی عازمین کو سہولت ملے گی سعودی حکومت اپنے مہمانوں کی مکمل خدمت کیلئے تیار ہےوزیراعظم محمد شہباز شریف کے روڈ ٹو مکہ کے حوالے سے اقدامات پر شکر گزار ہوںلاہور اور کراچی سے روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ پر کام جلد شروع ہو گاکوشش ہوگی پاکستانی عازمین کو دیگر ایئرپورٹ پر بھی اگلے سال سہولت دینگے۔کوشش کر رہا ہوں کے حجاج کو کچھ رقم بھی واپس کی جائے ،720 ریال حجاج کو قربانی کی مد میں وزارت دے گی،25 کروڑ عوام سعودی حکومت اور عوام کے ساتھ ہے۔

متعلقہ خبریں