اسلام آباد (نیوزڈیسک) تحریک انصاف کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے پارٹی چھوڑنے کے حوالے سے خبروں کی تردید کر دی۔پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ میرے حوالے سے میڈیا پر پارٹی چھوڑنے کی جھوٹی خبر چلائی جا رہی ہے، سیف اللہ ابڑو کا کہنا تھا کہ میرے متعلق جھوٹی خبر چلانے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔















