اسلام آباد ہائیکورٹ نے شیریں مزاری اور سینیٹر فلک ناز کی رہائی کا حکم دیدیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کی حراست کو کالعدم قرار دیتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے پی ٹی آئی سینیٹر فلک ناز کو بھی فوری رہا کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔تفصیلات کے مطابق آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کی گرفتاری کیخلاف درخواست پر جسٹس گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی۔پی ٹی آئی کی رہنما ء کے وکیل نے کہا کہ شیریں مزاری نے نہ کسی احتجاج میں شرکت کی نہ کوئی بیان دیا، عمران خان گرفتاری کے وقت شیریں مزاری عدالت موجود نہیں تھیں ان کی گرفتاری خلاف قانون ہے۔ دلائل سننے کے بعد عدالت نے شیریں مزاری کی حراست کو کالعدم قرار دے کر رہائی کا حکم دیا۔ واضح رہے کہ دوسری طرف پی ٹی آئی سینیٹر فلک ناز کے کیس کی سماعت بھی جسٹس گل حسن اورنگزیب نے کی دلائل سننے کے بعد سینیٹر فلک ناز کو بھی رہا کرنے کا حکم دیدیا ۔