شرپسندوں کو کٹہرے میں لانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، محسن نقوی

لاہور(نیوزڈیسک)نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے سارا کام چھوڑ دیا کیونکہ یہ پاکستان پر حملہ ہےفوجی تنصیبات اور سرکاری املاک پر حملوں کی منصوبہ بندی پہلے سے کی گئی تھی،ان شرپسندوں کی گرفتاری تک آرام سے نہیں بیٹھیںگے،شرپسندوں کی جانب سے سرکاری املاک پر حملوں کے حوالے سے وزیراعلیٰ کو بریفنگمیانوالی حملے کے تمام شواہد ہمارے پاس موجود ہیں،نو مئی کو حملہ آوروں نے پنجاب میں چھ سو کروڑ روپے سے زائد کا نقصان کیا،شرپسندوں نے پنجاب بھر میں 23عمارتیں اور 108گاڑیاں جلائیں،شرپسندوں نے پنجاب بھر میں 23عمارتیں اور 108گاڑیاں جلائیں،جناح ہائوس پر تقریباً تین ہزار 800لوگوں نے حملہ کیا اور جلایا،حملے کے وقت چار سو شرپسند جناح ہائوس کے اندر اور 3400باہر تھے،جناح ہائوس کو جلانے کے بعد یہی لوگ کورکمانڈر ہائوس پہنچے،جناح ہائوس کو جلانے کے بعد یہی لوگ کورکمانڈر ہائوس پہنچے،ایک ایک حملہ آور کی نشاندہی ہورہی ہے ،سب کو کیفرکردار تک پہنچایاجائے گا،حملہ کس نے کیا، ایک ایک بندے کی ویڈیو موجود ہےکسی بھی قسم کا دباؤ آجائے غلط گرفتاری نہیں کریں گے،گرفتاریاں مکمل کر کے ملزمان کا جلد سے جلد ٹرائل مکمل کرا کر سزائیں دلوائیں گے،توڑ پھوڑ کے دوران جن عمارتوں پر حملہ ہوا انہیں عمارتوں کو طالبان نشانہ بنانا چاہتے تھے، میانوالی میں حملے کے وقت اکثریت کے پاس اسلحہ تھا،سختی سے تاکید تھی کہ مظاہرین پر گولی نہیں چلانی،اب اگر کوئی شخص سرکاری عمارت میں گھسا تو اسے جواب دیا جائے گاکئی جگہ تو پولیس اہلکار غیر مسلح بھی تھے،میری غلطی صرف یہ تھی کہ میں نے ان کو گولی چلانے سے روکا۔