Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

لاہور ہائیکورٹ کاپی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کو رہا کرنے کا حکم

لاہور (نیوزڈیسک)لاہورہائیکورٹ میں سابق صوبائی وزیر ومتحرک پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی رہائی کیلئے درخواست دائر ۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے درخواست پر سماعت کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد کو فوری رہا کرنے کا حکم دیدیا۔لاہور ہائیکورٹ نےپی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی بازیابی سے متعلق درخواست پر نظربندی کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد کو فوری رہا کرنے کا حکم دیدیا۔لاہور ہائی کورٹ نے فریقین کو آئندہ سماعت پر طلب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد مطلوب نہیں توانہیں رہا کیا جائے۔ درخواست گزار نے لاہور ہائی کورٹ سے استدعا کی تھی کہ پولیس نےپی ٹی آئی کی تین خواتین کو رہا کردیا لہذا عدالت دیگر خواتین کی بھی ہائی کا حکم دے