پی ڈی ایم کا سپریم کورٹ کے باہر دھرنا،جمعیت علمائےاسلام راولپنڈی نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا

راولپنڈی (  اے بی این نیوز  )پی ڈی ایم کا سپریم کورٹ کے باہر دھرنا دینے کے حوالے سے سے جمعیت علماء اسلام راولپنڈی نے ہنگامی اجلاس بلا لیا،اجلاس میں سوموار کو دھرنے کی کال پر مشاورت کی جائے گی اور لائحہ عمل طے کیا جائے گا کہ کس انداز سے اسلام آباد پہنچنا ہے واضح رہے کہ اجلاس ضلعی امیر ڈاکٹر ضیاء الرحمن کی ہدایت پر طلب کیا گیا ہے۔