کراچی (اے بی این نیوز)ٹرینٹ راکٹس نے دلچسپ مقابلے کے بعد سن رائزرز لیڈز کو 5 رنز سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہے۔
فتح میں اینورن ڈونلڈ کی 19 گیندوں پر جارحانہ 40 رنز کی اننگز اور محمد عامر کی 20 رنز کے عوض 2 وکٹوں کی شاندار بولنگ نے اہم کردار ادا کیا۔
آخری تین سیٹس میں میٹ ہنری، لیوس گریگوری اور محمد عامر نے بہترین لائن اور لینتھ برقرار رکھتے ہوئے صرف 24 رنز دیے جس سے حریف ٹیم ہدف حاصل نہ کر سکی۔
Mohammad Amir bowled 10 balls in a row with Sunrisers Leeds needing 35 off 20, Harry Brook and Mitch Marsh both approaching fifties.
He conceded just 10 runs and claimed both key wickets as Trent Rockets held on to win by 5 runs 💪 #TheHundred pic.twitter.com/r1EdAqm3PY
— Cricinfo (@cricinfo) August 2, 2026
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ٹرینٹ راکٹس کو فن ایلن کی جلد وکٹ کا نقصان اٹھانا پڑا لیکن بین ڈکٹ اور اینورن ڈونلڈ نے 35 گیندوں پر 63 رنز کی برق رفتار شراکت قائم کر کے ٹیم کو مضبوط بنیاد فراہم کی۔
تاہم اختتامی اوورز میں سیم بلنگز اور ٹم ڈیوڈ بڑی شاٹس کھیلنے میں ناکام رہے جس کے باعث راکٹس نے 4 وکٹوں پر 146 رنز بنائے۔
ہدف کے تعاقب میں سن رائزرز لیڈز کا آغاز مایوس کن رہا اور ریان رکلٹن بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔
اس کے بعد مچل مارش اور زیک کرولی نے اننگز کو سنبھالا تاہم مارش تیز رفتاری سے اسکور نہ کر سکے۔
کرولی نے مچل سینٹنر کے خلاف تین چوکے لگا کر ٹیم کو امید دلائی لیکن 26 رنز پر وہ سینٹنر کی گیند پر ہی بولڈ ہو گئے۔
HUGE MOMENT 🚨
Mohammad Amir strikes as Ben Duckett takes a brilliant catch 👊#TheHundred pic.twitter.com/RyTSZv6Gfc
— The Hundred (@thehundred) August 2, 2026
سن رائزرز لیڈز کو جیت کے لیے 20 گیندوں پر 35 رنز درکار تھے جبکہ ہیری بروک مچل مارش کریز پر موجود تھے۔
ایسے میں محمد عامر نے لگاتار 10 گیندوں پر صرف 10 رنز دے کر دونوں سیٹ بلے بازوں کو آؤٹ کردیا جس کی بدولت ٹرینٹ راکٹس کی ٹیم 5 رنز سے فتح حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔
مزید پڑھیں: پیپلزپارٹی نے ہنگامہ آرائی کرائی اور انتخابی عمل سبوتاژ کرنے کی کوشش کی،رانا ثناء اللہ















