پشاور (اے بی این نیوز ) کور کمانڈر پشاور نے ریڈیو پاکستان پشاور کا دورہ کیا ، دورہ کے دوران انہوں نے ہدایات جاری کی کہ ریڈیو پاکستان کی بحالی میں مزید تیزی لائی جاۓ ۔۔ کور کمانڈر کو ریڈیو پاکستان میں ہونے والے واقعے پر تفصیلی بریفنگ دی گی کہ پاک فوج کا عملہ مختلف کاموں کے حوالے سے ریڈیو پاکستان پشاور کی بحالی اور صفائی میں مصروف عمل ہے ۔یاد رہے پاک فوج کی مدد سےایک دن بعد ہی ریڈیو پاکستان نے اپنی نشریات دوبارہ شروع کر دی ہے جو کہ اس بات کا عزم ہے کہ فوج اور عوام ساتھ ساتھ ہے ۔















