اسلام آباد (اے بی این نیوز)محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علا قوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا، تاہم بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان ، کشمیر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی توقع ہے۔















