اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی سب سے بڑی جماعت کا سربراہ ہوں، ایسے پکڑا گیا جیسے دہشتگرد ہوں، انہوں نے کہا کہ مجھے سر پر ڈنڈا مارا گیا پہلے بتایا دیا تھا رد عمل فطری ہو گا، عوام سے درخواست کی ہے کہ پر امن احتجاج کیا جائے، اگر میری گرفتاری مطلوب ہے تو قانونی طریقہ اختیار کیا جائے، میں نے تمام مقدمات میں ضمانتیں لے رکھی ہیں۔















